سوشل میڈیا کے کم استعمال کا قائل ہوں، سمیع خان

منگل 15 اکتوبر 2019 11:34

سوشل میڈیا کے کم استعمال کا قائل ہوں، سمیع خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) اداکار سمیع خان نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے کم استعمال کے قائل ہیں ۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فلموں کی تشہر کے لئے سوشل میڈیا پر انحصار نہیں کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم نہ صرف ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے بلکہ اس میں شائقین کو محب الوطنی بھی دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ خود پر تنقید کو مثبت لیتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اداکار فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں اداکارہ ایشال فیاٖض اور عائشہ عمر کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے، فلم 25 اکتوبرکو سینماکی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 15/10/2019 - 11:34:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :