دیویا پرمیش وران سیف علی خان کی آئندہ فلم میں ارمان جین کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی

پیر 25 فروری 2013 13:19

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 25فروری 2013ء) بالی ووڈ ماڈل دیویا پرمیش وران سیف علی خان کی آئندہ فلم میں ارمان جین کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ماڈل دیویا جو متعدد اشتہارات میں کام کر چکی ہیں نے ایک تیلگو فلم میں بھی کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

سیف علی خان کی اگلی پروڈکشن فلم میں ارمان جین کے مدمقابل پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔ ارمان جین جو ماضی میں تین سال کرن جوہر کے ساتھ بطور اسسٹنٹ بھی کام کر چکے ہیں وہ فلم ”ایک تو اور ایک میں“ میں بھی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اداکارہ کرینہ کپور کے کزن ہیں اور اداکار رشی کپور اور رندھیر کپور کی بہن ریما جین کے بیٹے ہیں۔ فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا فلم پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 25/02/2013 - 13:19:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :