ڈراموں کا معیار گرنے کی وجہ فلموں سے متاثر ہو کر بنایا جانے والا کمزور سکرپٹ ہے،بشریٰ انصاری

منگل 15 اکتوبر 2019 20:04

ڈراموں کا معیار گرنے کی وجہ فلموں سے متاثر ہو کر بنایا جانے والا کمزور سکرپٹ ہے،بشریٰ انصاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) اداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ ہمارے آج کل کے ڈراموں میں فلموں کا سٹائل ان کے معیار کی گرنے کی وجہ ہے کیونکہ ڈرامہ بذات خود ادب و فن کی بالکل ایک الگ صنف ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈراموں کا معیار گرنے کی وجہ فلموں سے متاثر ہو کر بنایا جانے والا کمزور سکرپٹ ہے۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ کلاسیکی موسیقی کا شوق انہیں والد کی طرف سے ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کھانے کی بہت شوقین ہیں اور بھنڈیاں بہت اچھی پکاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیسن کی روٹی ، سرسوں کا ساگ، کڑھی اور کانجی ان کے پسندیدہ کھانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 15/10/2019 - 20:04:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :