زبیدہ خانم کی چھٹی برسی 19 اکتوبر کو منائی جائے گی

منگل 15 اکتوبر 2019 21:43

زبیدہ خانم کی چھٹی برسی 19 اکتوبر کو منائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) ماضی کی معروف گلو کارہ زبیدہ خانم کی چھٹی برسی 19 اکتوبرہفتہ کومنائی جائے گی۔زبیدہ خانم 1935 کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیںتاہم قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے لاہور منتقل ہوگیا۔ انہوں نے 50کی دہائی میں میوزک انڈسٹر ی میں قدم رکھا۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کے دوران چند فلموں میں اداکاری بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں لا تعداد گیت گائے جن کی وجہ سے ان فلموں کو زبردست کامیابی ملی۔انہوں نے میری چنی دیاں ریشمی تنداں،چھڈجاویں نا چناںبانہہ پھڑکے،اساں جان کے میٹ لئی اکھ وے ،آئے موسم رنگیلے سہانے کے علاوہ لا تعداد گیت گا ئے جو آ ج بھی مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا گایا نعتیہ کلام شاہ مدینہ آج بھی بے حد مقبول ہے۔وہ 78برس کی عمر میں 19اکتوبر2013 کو انتقال کر گئیں۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 21:43:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :