یوٹیوبر راحم پردیسی نے ویب سیریز’’انسپکٹر بُلا‘‘ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) یوٹیوبر راحم پردیسی المعروف نسرین نے ویب سیریز’’انسپکٹر بُلاBulla‘‘ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا۔

(جاری ہے)

فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔ سیریز کی کاسٹ میں راحم پردیسی، نیر اعجاز، فاطمہ سہیل، یشما گل، اُسامہ کرامت علی شاہ اور سیمی راحیل شامل ہیں۔ ایکشن ،ایڈونچر اور کامیڈی سے بھر پور سیریز میں راحم انسپکٹر بلا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2019 - 10:40:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :