محبت کی اصل شکل خدا اور والدین ہیں، علی عظمت

بدھ 16 اکتوبر 2019 11:42

محبت کی اصل شکل خدا اور والدین ہیں، علی عظمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) گلوکار علی عظمت نے کہا کہ باپ بننے کے بعد محبت کے اصل معنی سمجھ میں آئے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین اس دنیا کا بے غرض رشتہ ہے اور محبت کی اصل شکل خدا اور والدین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریحہ خان سے شادی کی وجہ میچور سوچ تھی اور وہ ان کے کام اور مصروفیات کو بہتر طریقے سے سمجھتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچپن میں اکثر باہرگھومنے پر والدہ سے ڈانٹ پڑتی تھی اور وہ اپنے والدین سے چھپ چھپ کر گاناگایا کرتے تھے، لیکن پہلے شو میں والدین میری پرفارمنس دیکھ کرخوش ہوئے اور اس کے بعد انہوں نے ان کے اس کام کی حمایت کی۔ انہوں نی کہا کہ وہ انگریزی گانے شوق سے سنتے تھے جس پر ان کے کزن ان کا مذاق اڑاتے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ18سال کی عمر میں پہلے میوزک شو کا معاوضہ 13ہزار ملنے پر انہوں نے بائیک خریدی جس پر خاندان والوںکو لگا کہ وہ ڈکیتاں کرتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 11:42:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :