فلم انڈسٹری میں بے پناہ پوٹینشنل ،حکومت کی معاونت ناگزیر ہے جاوید شیخ

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:02

فلم انڈسٹری میں بے پناہ پوٹینشنل ،حکومت کی معاونت ناگزیر ہے جاوید شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری میں بڑا پوٹینشنل ہے جس سے استفادہ کرنے کیلئے حکومت کی معاونت ناگزیر ہے ،جس طرح دیگر انڈسٹریزکواربوں روپے کی مراعات او رمعاونت فراہم دی جاتی ہے اگر فلم انڈسٹری کو اس کا 30سے 40فیصد بھی مل جائے تو مثبت نتائج برآمدہوںگے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میںحکومتیں نجی شعبے کی ترقی کیلئے معاونت کرتی ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں ۔

فلم انڈسٹری ایک بڑا شعبہ ہے لیکن بد قسمتی سے اسے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے اسے پائیدار ترقی نہیںمل سکی ۔انہوںنے کہا کہ انڈسٹری سے وابستہ لوگوںکو بھی اپنے اندر اتحاد پیدا کرنا ہوگا اورپھر اس پلیٹ فارم سے حکومت سے رابطے کئے جائیں ۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 20:02:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :