کسی فلم کے اچھے یا برے ہونے کا اندازہ اس کے ٹریلر سے نہیں لگایا جا سکتا، عائشہ عمر

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:55

کسی فلم کے اچھے یا برے ہونے کا اندازہ اس کے ٹریلر سے نہیں لگایا جا سکتا، عائشہ عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) اداکارہ عائشہ عمر نے فلمکاف کنگنا کے ٹریلر پر شائقین کے ردعمل میں کہا ہے کہ کسی فلم کے اچھے یا برے ہونے کا اندازہ اس کے ٹریلر سے نہیں لگایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم فلم کے ٹریلر کے ردعمل کے باوجود فلم کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض فلموں کے ٹریلر اتنے بہترین ہونے کے باوجود فلم دیکھنے کے بعد مایوسی ہوتی ہے ۔ انہوںنے شائقین کو فلم کی ریلیز کے انتطار کا مشورہ دیا اور کہا کہ فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اس کے اچھے یا برے ہونے کا فیصلہ کرنے کی بجائے پوری فلم دیکھیں۔ فلم25اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/10/2019 - 20:55:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :