نسیم وکی اپنی فلم کی کاسٹ مکمل کرنے کراچی پہنچ گئے

معروف فنکاروں سے ملاقات کے بعد انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کریں گے

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:05

نسیم وکی اپنی فلم کی کاسٹ مکمل کرنے کراچی پہنچ گئے
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) معروف اداکار و ہدائتکار نسیم وکی اپنی نئی فلم کی کاسٹ مکمل کرنے کے لیئے کراچی پہنچ گئے،آن لائن کے مطابق نسیم وکی ان دنوں اپنی نئی فلم کی کاسٹ مکمل کرنے کے لیئے کراچی پہنچے ہوئے ہیں جہاں پر وہ نامور اداکاروں سے ملاقات کریں گے اور اپنی فلم کی کاسٹ میں شامل کریں گے۔

(جاری ہے)

نسیم وکی کا کہنا ہے کہ اپنی فلم کے لیئے وہ میگا کاسٹ کو لے رہے ہیں جن میں لاہور اور کراچی کے اداکار شامل ہوں گے لاہور میں وہ اداکاروں کو کاسٹ کر چکے ہیں کراچی سے انہیں اداکاروں کی ضرورت تھی جس کے لیئے وہ آج کراچی آئے ہیں اور ان اداکاروں سے ملاقات کے بعد وہ اپنی کاسٹ مکمل کرلیں گے۔

نسیم وکی کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنی فلم کی شوٹنگز کا آغاز کردینگے اور انشاء اللہ فلم بینوں کو عام روٹین سے ہٹ کر فلم دیکھنے کو ملے گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 21:05:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :