حرا خان ویب ٹی وی کے لیئے مورننگ شو’’مورننگ سپ ود حراخان‘‘ ریکارڈ کروائینگی

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:05

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) معروف اینکر و ماڈل حرا خان ویب ٹی وی کے لیئے مورننگ شو’’مورننگ سپ ود حرا خان‘‘ ریکارڈ کروائینگی،آن لائن کے مطابق اس مورننگ شوکی ریکارڈنگ کا آغاز اگلے ہفتے سے کردیا جائیگااس مورننگ شوکی پروڈیوسر آسیہ زاہد ہیں جبکہ اس کا سکرپٹ اور ڈائریکشن ملک آصف شہزاد دے رہے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران حرا خان نے بتایاکہ اس سے قبل وہ دو نجی ٹی وی چینلز پر مورننگ شوزکررہی ہیں جو بہت پسند کیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

’’مورننگ سپ ود حراخان‘‘ بارے بات چیت کرتے ہوئے حرا خان نے کہاکہ اس ویب چینل کے لیئے وہ ابتدائی طور پر 20 شوز ریکارڈ کروائینگی جس کا ان دنوں سیٹ تیار کیا جارہاہے۔حراخان نے بتایاکہ اس مورننگ شومیں ان کے ساتھ روزانہ دو گیسٹ ہوا کرینگے جن میں نامور گلوکار،اداکار،آرٹسٹ شاعر اور سیاست سے وابستہ لوگ شامل ہوں گے وہ ان کے ساتھ گفتگو بھی کرینگی اور اداکار وگلوکار اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا کرینگے۔حرا خان نے مذید کہاکہ اس پروگرام کی مقبولیت کے بعد وہ مسلسل اس چینل پر اپنا یہ مورننگ شو جاری رکھیں گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 21:05:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :