نوید شہزاد نے اپنے لکھے جانے والے نئے ڈرامے کی ہدایت کاری دینے کاعندیہ دے دیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) اداکارہ نوید شہزاد نے اپنے لکھے جانے والے نئے ڈرامے کی ہدایت کاری دینے کاعندیہ دے دیا۔ ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اب ڈرامے حقیقت پر مبنی نہیں رہے کیونکہ آج کل ڈرامے کی ساری اقساط ایک ہیحوالے یا کسی دفتر میں ہی دکھائی جاتی ہیں، زندگی کی اصل مشکلات اور مسائل پر تفصیلی بات نہیں کی جاتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زندگی میں جہاں مشکلات اور تکلیفیں ہیں وہیں چھوٹی چھوٹی خوشیاں بھی ہیں جیسا کہ انہیںہر اتوار انتظار ہوتا ہے کہ وہ حلوہ پوری کھائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ انہیں بچپن سے ہی پڑھنے کا بہت شوق تھا جس کی وجہ سے گیارہ سال کی عمر میں ان کی بینائی کم ہو گئی۔ انہوں نے کہا ان کے بڑے بھائی ان کے آئیڈیل تھے اور جو وہ کرتے تھے ، انہیں بھی وہی کرنا پسند تھا۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 10:55:14