غلطیوں سے سیکھنے کی قائل ہوں، وینا ملک

جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:15

غلطیوں سے سیکھنے کی قائل ہوں، وینا ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) اداکارہ ویناملک نے کہا کہ وہ غلطیوں سے سیکھنے کی قائل ہوں۔ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی غلطیوں کا ذمہ دار دوسروں کو نہیں ٹہراتی ہیں اور ان سے سیکھتی ہیں۔ ایک سوال میںانہوں نے کہا کہ عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی طبعیت میں ٹہرائو آتا ہے اورغلطیوں کی گنجائش کم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اداکارہ بشری انصاری سے بہت متاثر ہے۔ شادی میں ناکامی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ مزید شادی نہیں کرنا چاہتی ہیں اور اس رشتے سے ان کا اعتبار اٹھ گیا ہے ۔شو بز میں ان کی سرگرمیاں محدود ہونے بارے ایک سوال کے جواب میں وینا نے کہا کہ شادی کے بعد ان کی پہلی ترجیح بچے تھے اور وہ ان کو نظر انداز نہیں کر سکتیں تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ بطور آرٹسٹ اپنے ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہیں اور گھر کے کام شوق سے کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہی، دودھ اور ڈرائی فروٹ کی بہت شوقین ہیں۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ عشق حقیقی، والدین کی محبت اور اپنے ملک سے محبت کے علاوہ انہیں آج تک کسی سے محبت نہیںہوئی ، ذاتی طورپر مذہبی طبعیت ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ دین کی مکمل پیروی کریں۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 11:15:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :