میرا کام ہی میری توانائی ہے، روبینہ اشرف

جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:55

میرا کام ہی میری توانائی ہے، روبینہ اشرف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ ان کا کام ہی ان کی توانائی ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے کام سے بہت محبت ہے اور ان کو اپنے کام سے توانائی ملتی ہے اس کئے ان کاکام ہی ان کی توانائی ہے، انہوںنے کہا کہ آج کل بہت اچھے ڈرامے بن رہے ہیں اور اداکاروں کے لیے زیادہ مشکلات بھی نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اداکاری ایسی چیز ہے کہ جس میں ہر وقت بہتری لائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کا گھر اور ان کی فیملی ہی ان کے لیے سب کچھ ہے، غصہ آنے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب کام خراب ہو تا ہے تو بہت غصہ آتا ہے۔

وقت اشاعت : 17/10/2019 - 11:55:19

Rlated Stars :