اشنا شاہ کی پیزا ڈلیوری بوائے سے متعلق تضحیک آمیز ٹوئٹ پر معذرت

اٴْن لوگوں کے لئے کوئی معذرت نہیں جنہوں نے مجھے گالیاں دیں، اداکارہ اشنا شاہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 12:49

اشنا شاہ کی پیزا ڈلیوری بوائے سے متعلق تضحیک آمیز ٹوئٹ پر معذرت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) اداکارہ اشنا شاہ نے پیز ڈلیوری بوائے سے متعلق کی جانب سے والی تضحیک ا?میز ٹوئٹس پر معذرت کرلی۔اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹام گرام پر جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ میں عام طور پر متنازع معاملات پر رد عمل نہیں دیتی کیوں کہ سوشل میڈیا کو کسی نہ کسی شخصیت کی خبر چاہئے ہوتی ہے۔

لیکن اس کے باوجود میں یہ بات اپنے مداحوں سے واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میں نے کسی کو بھی جان کر تنگ نہیں کیا، میں نے وہ ٹوئٹ بس کردی تھی جسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔اشنا شاہ نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹ کرنا میرا قصور تھا لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ پیزا ڈلیوری بوائے اکثرآتا تھا اوراس سے میرا اسٹاف آرڈر وصول کرتا تھا اور اس روز اسٹاف موجود نہ ہونے کی وجہ سے مجھے خود جانا پڑا لیکن اس وقت میرے ہاتھ میں پالتو جانور تھا جوکہ ذرا بھی خطرناک نہیں تھا پھر بھی وہ لڑکا خوف زدہ ہورہا تھا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس لڑکے کو بہت سمجھایا کہ ڈرو مت یہ کتیا تجھے کچھ نہیں کہے گی اور آرڈر ٹیبل پر رکھ دو لیکن وہ نہیں مانا تو پھر میں ازراہ مذاق کہا کہ مرد بنو اور یہ سب باتیں میں نے اپنے مداحوں سے گفتگو کرنے کے لئے ٹوئٹ کی تھی لیکن لوگوں نے میری ٹوئٹ کو منفی لیا اور یہ تاثر دیا کہ جیسے میں اس لڑکے پر طنزیا اس کی تضحیک کر رہی ہوں۔اشنا شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ٹوئٹ کی اصل کہانی جانے بغیر اور بنا کسی تصدیق کے غصے کا اظہار کیا اور ذاتی حملے کئے جس کے میں ہر گز خلاف ہوں۔ میری اٴْن لوگوں کے لئے کوئی معذرت نہیں جنہوں نے مجھے گالیاں دیں لیکن میں اپنی جانب سے غیر ارادی طور پر کی جانے والی غلطی پراٴْس لڑکے سے معذرت کرتی ہوں۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 12:49:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :