اچھی اورمعیاری فلمیں بنا کرشوبزانڈسٹری کواس کے پاؤں پرکھڑا کیا جاسکتا ہے،نعیم خان

نئے موضوعات سے بنائی گئی فلمیں ہی شائقین کوسینماگھروں کا رخ کرنے پرمجبورکرسکتی ہیں،نوجوان پروڈیوسرکی گفتگو

جمعرات 17 اکتوبر 2019 15:10

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے کہا ہے کہ اچھی اورمعیاری فلمیں بناکر ہم دوبارہ انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ سے اب اچھی فلمیں بن رہی ہیں،جس سے شوبزانڈسٹری دوبارہ سے بحالی کی طرف گامزن ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ ان کی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘شوبزانڈسٹری کی بحالی میں اہم کرداراداکرے گی،اس کی ریلیزسے شوبزانڈسٹری کی رونقیں لوٹ آئیں گی،نعیم خان نے کہا کہ فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی عکسبندی ان دنوں تیزی سے جاری ہے اور اس فلم کو میں جلدسے جلدمکمل کرناچاہتا ہوں،انہوں نے کہا کہ پہلی بارپاکستان میں جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے،امیدہے کہ فلم ’’عشق میراانمول‘‘شوبزانڈسٹری کے لئے ہواکا تازہ جھونکا ثابت ہوگی اور روٹھے ہوئے فلم بینوں کو ایک بارپھرسے سینما گھروں کا رخ کرنے پر مجبورکردے گی۔

(جاری ہے)

فلم میں پہلی بارگلوکارصفدرماہی ہیروکے کردارمیں دکھائی دیں گے ،صفدرماہی گلوکارہونے کے ساتھ ساتھ ایک باصلاحیت اداکارکے روپ میں بھی سامنے آئے ہیں،نعیم خان نے مزیدکہا کہ شوبزانڈسٹری میں ابھی بھی پیسہ لگایا جا ئے توشوبزانڈسٹری کواس کے پاؤں پرکھڑا کیا جاسکتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ ہمیں انتہائی باصلاحیت، پیشہ ور اور قابل موسیقاروں، کیمرہ مینوں، لکھنے والوں اور ہدایت کاروں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت انڈسٹری کوایسی فلموں کی ضرورت ہے جن میں حقیقت دکھائی جائے،نعیم خان نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں کی آمد سے ہی فلمی صنعت میں تبدلی آئی ہے۔

پڑھے لکھے لوگوں کے بغیرہم معیاری وکامیاب فلمیں نہیں بنا سکتے،انہوں نے کہا کہ فلموں کا بہترین معیار، ڈیجیٹل ساؤنڈ اور ماہرتکنیک کارہی شوبزانڈسٹری کوزوال سے عروج کی طرف لے جاسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 15:10:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :