شاہی جوڑے کا دورہ دنیا کو پاکستان کی مثبت پہچان کرائے گا، مہوش حیات

گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:33

شاہی جوڑے کا دورہ دنیا کو پاکستان کی مثبت پہچان کرائے گا، مہوش حیات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے برطانوی شاہی مہمان کی آمد پر کہا کہ شاہی جوڑے کا دورہ دنیا بھر کو پاکستان کی اصل مثبت پہچان کرائے گا۔برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں۔ دورے کے موقع پر انہوں نے وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے بھی ملاقات کی اور کئی جگہوں کا دورہ بھی کیا۔

تاہم گزشتہ روز یہ جوڑا قومی یادگار پہنچا جہاں ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔مہوش حیات نے بھی گزشتہ روز دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کی اور برطانوی جوڑے سے ملاقات بھی کی تاہم اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹام گرام پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ اور شہزادہ ولیم گفتگو میں مصروف ہیں ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ برطانوی جوڑے سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات تھی۔

(جاری ہے)

ولیم حقیقی زندگی کے شہزادے ہیں اور اٴْن کی آمد پر میں کافی پر جوش ہوں۔مہوش حیات نے کہا کہ جوڑے کی پاکستان آمد دنیا بھر کو پاکستان کی اصل مثبت پہچان کرائے گا ناکہ وہ نہیں جو میڈیا ماضی میں پاکستان سے متعلق دکھاتا رہا۔واضح رہے برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے‘ گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 12:33:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :