تصویر شیئر کرنے کی وجہ سے جسٹن بیبر پر مقدمہ درج

یہ تصویر 13 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:33

تصویر شیئر کرنے کی وجہ سے جسٹن بیبر پر مقدمہ درج
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا تنازعات میں گھِرنا نئی بات نہیں ہے مگر اس بار وہ ایک عجیب و غریب قسم کے تنازعہ کا شکار ہو گئے ہیں۔25 سالہ اداکار کو اس بار اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہوا کچھ یوں کہ رابرٹ باربیرا نامی ایک فوٹوگرافر نے بیبر کے ایک تصویر اپ لوڈ کرنے پر انہیں کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں عدالت میں گھسیٹ لیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق بیبر نے ایک ایسی تصویر کو غیرقانونی طور پر عوام کے سامنے پیش کیا جس کے ملکیتی حقوق باربیرا کے پاس تھے۔ذیل میں دی گئی تصویر ہی اس تنازعے کی بنیاد ہے۔یہ تصویر 13 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں بیبر اپنے دوست کے ساتھ گاڑی سے باہر آرہے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 12:33:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :