طارق طافو کا نیا ویڈیو’’دینگی‘‘ ریلیز کردیا گیا

اس ویڈیو میں طارق طافو کے ساتھ فلمسٹار میرا اور طابش طافونے بھی پرفارم کیا ہے۔ویڈیو طافو سٹوڈیوسے ریلیز کیا گیاہے۔

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:37

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) معروف گلوکار طارق طافو کا نیا ویڈیو’’ڈینگی‘‘ ریلیز کردیا گیا۔آن لائن کے مطابق اس ویڈیوکو گذشتہ روز طافو سٹوڈیو کے آفیشل چینل پر ریلیز کیا گیا ہے اس ویڈیومیں گلوکار طارق طافوکے ہمراہ فلمسٹار میرا ،جرار رضوی ،سعید سیکی اور طابش طافو نے بھی پرفارم کیا ہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن سلیم خان نے دی ہے جبکہ اس میں سونو ڈینجرس نے بھی ریپ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران طارق طافونے بتایاکہ ملک میں ڈینگی مچھر کی بڑھتی ہوئی وبا کو دیکھتے ہوئے یہ گانا’’ڈینگی وانگوں لڑ گئی ایں‘‘ لکھا گیا جس میں فلمسٹار میرا کو بطور ماڈل لیا گیا۔طارق طافو نے بتایاکہ ان کے میوزیکل شوزمیں یہ گانا بہت بار سنا گیا اس لیئے انہوں نے اس کا باقاعدہ ویڈیو لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا اس ویڈیو کو گذشتہ رات طافو سٹوڈیوپر ریلیز کیا گیا جو کافی پسندکیاجارہاہے۔طارق طافونے مذیدکہاکہ ان کے پرستار ان کا یہ ویڈیو یوٹیوب چینل طافو سٹوڈیو پر سرچ کرسکتے ہیں ان کے تمام گیت اس آفیشل چینل پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 22:37:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :