فلمسٹارتابندہ علی کل ’’مٹھیاں شرارتاں‘‘ کرنے عارف والا جائیں گی،

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:50

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء)سٹیج کی معروف اداکارہ فلمسٹار تابندہ علی کل سے عارف والا میں’’مٹھیاں شرارتاں‘‘ کرنے جائینگی،آن لائن کے مطابق فلمسٹار تابندہ علی کو آج (جمعہ) سے نیلم تھیٹر عارف والا میں شروع ہونیوالے نئے اسٹیج ڈرامے’’مٹھیاں شرارتاں‘‘ میں کاسٹ کیا گیا ہے۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر شاہد چوہدری ہیں جبکہ اس میں ان کے ہمراہ سجناں چوہدری،صنم خان،ایمان خان،بیبو خان،پھول خان،فرح ملک،اعظم چن،صداقت ناز،علی شان،لیاقت راہی اورعرفان احمد سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران فلمسٹار تابندہ علی نے بتایاکہ اس سے قبل بھی وہ عارف والا میں تھیٹر کرچکی ہیں جہاں انہیں بے پناہ عزت بخشی جاتی رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ انہیں گذشتہ کئی ماہ سے عارف والا ڈرامہ کی آفرز آرہی تھیں مگرلاہور کے تھیٹرزمیں مصروف ہونے کی وجہ سے وہ وقت نہیں نکال پارہی تھیں مگر اب فرمائش زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے وہ آج سے شروع ہونے والے اس ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہیں انشاء اللہ ان کا اور ان کے پرستاروں کا یہ ساتھ ایک ہفتے تک جاری رہے گا اور وہ اپنی پرفارمنس نے انہیں محظوظ کرتی رہیں گی۔

(جاری ہے)

فلمسٹار تابندہ علی نے مذید بتایا کہ لاہورواپسی پر وہ اپنے پرستاروں کو ایک سرپرائز بھی دیں گی جو ان کے لیئے باعث خوشی بھی ہوگا۔

وقت اشاعت : 18/10/2019 - 22:50:37