فلم ’ٹرمینیٹر ڈارک فیٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

فلم یکم نومبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 11:55

فلم ’ٹرمینیٹر ڈارک فیٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمینیٹر سلسلے کی نئی فلم ٹرمینیٹرڈارک فیٹ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹم ملر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں ایک بار پھر سے آرنلڈ شوارزنیگر طاقتور روبوٹک مشین کے کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلم کے دیگر اداکاروں میں یکنزی ڈیوس، لنڈا ہملٹن، جڈیاگو بونیٹا، گیبریل لونااورنٹالی ریس سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔ایکشن اورایڈونچرسے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت یکم نومبرکو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/10/2019 - 11:55:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :