اداکار وہدایتکار شمون عباسی کی فلم ’دٴْرج‘ کو نمائش کی اجازت مل گئی

مرکزی سنسر بورڈ کی جانب سے اجازت کے بعد فلم کی نمائش کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائیگا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 11:55

اداکار وہدایتکار شمون عباسی کی فلم ’دٴْرج‘ کو نمائش کی اجازت مل گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) مرکزی سنسر بورڈ نے اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم ’دٴْرج‘ کو ری ویو کے بعد پاس کر دیا۔آدم خور انسانوں کی کہانی پر مبنی فلم ’دٴْرج‘ کو شمعون عباسی اور پروڈکشن ٹیم نے حقیقی رنگ دینے کیلئے کئی ماہ ریسرچ کی اور انہوں نے کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ اِن کے طرز زندگی کو صحیح روپ میں دکھا سکیں۔

(جاری ہے)

فلم کی نمائش 18 اکتوبر کو ہونا تھی مگر گزشتہ دنوں مرکزی و صوبائی سینسرز بورڈز کی جانب فلم کو روک دیا گیا۔سنسر بورڈز کی جانب سے پابندی کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی تھی تاہم رپورٹس کے مطابق بورڈز کو فلم میں خوفناک مناظر اور مکالموں پر اعتراض تھا۔فلم ’دٴْرج‘ پر پابندی کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی اداکاروں نے اسے بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ تاہم، اب فلم کو مرکزی سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب فلم کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 11:55:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :