بھارتی اداکار نے اہلیہ سے علیحدگی کا خود ہی اعلان کر دیا

بہت تکلیف سے گزراہوں، سوچ بچار کے فیصلہ کیا ہمیں علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے، منوج مانچو

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 11:55

بھارتی اداکار نے اہلیہ سے علیحدگی کا خود ہی اعلان کر دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ منو ج مانچو نے اپنی اہلیہ ’’ پراناتھی ریڈی ‘‘ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ، کچھ عرصہ سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کر دی ہے تاہم اب اداکار نے خود اس کا اعلان کر دیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکار نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت بھاری دل سے اپنی ذاتی زندگی میں ہونے والے کچھ بدلائو کے بارے میں آپ کو بتانا چاہتاہوں ، میر ی اہلیہ سے طلاق ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت زیادہ تکلیف سے گزرے ہیں اور سوچ بچار کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہمیں علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے۔منوج مانچو نے لوگوں سے پرائیوسی کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان پریشانیوں کے باعث اپنے کیریئر پر بھی توجہ نہیں دے پا رہے تھے لیکن میرے دوست ، فیملی اور مداح اس مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے ہوئے۔یاد رہے کہ منوج نے 2015 میں شادی کی تھی۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 11:55:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :