اصل فنکار وہی ہے جو ہرکردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ‘ قوی خان

نئی نسل اپنی ثقافت کو پس پشت نہ ڈالے ،فروغ کے لئے کام کرے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:00

اصل فنکار وہی ہے جو ہرکردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ‘ قوی خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں ہر طرح کے کردارنبھائے ہیں اور پرستاروں نے ہر کردار میں پسند کیا ہے، میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی طرح کے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ثقافت کی پوری دنیا میں مثبت پہچان ہے اور میں نئی نسل کو یہی کہوں گا کہ اپنی ثقافت کو پس پشت نہ ڈالیں بلکہ جہاں بھی موقع ملے اس کے فروغ کے لئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ دوسروں کی رہنمائی کروں اور تنقید کی بجائے اصلاح کی نیت سے سمجھتا ہوں ۔نئے آنے والے اچھا کام کر رہے ہیں، جو لوگ ایک ایک سیڑھی چڑھ کر منزل کی طرف جاتے ہیں انہیں حاصل ہونے کی شہرت اور عزت دیرپا ہوتی ہے جبکہ شارٹ کٹ سے حاصل کی جانے والی عزت اور شہرت عارضی ہوتی ہے جس نے اس سبق کو یاد کر لیا وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 13:00:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :