خوبرو ماڈل اقرا ء اعجاز نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا

کیریئر کی شروعات ٹی وی کمرشلز،ڈرامہ اور برانڈ شوٹس سے کر رہی ہوں،معروف ماڈل کی گفتگو

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) خوبرو اور دلکش خدوخال کی مالک لاہور سے تعلق رکھنے والی ماڈل اقرا ء اعجاز نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا. اقراء اعجاز کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانے سے ہے اور وہ خود بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں اقرا ء اعجاز نے بتایا کی میں اس بات سے مطمئن ہوں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں تعلیمیافتہ اور اچھی فیملیز سے تعلق رکھنے والی نئی نسل تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہے اور اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہی وہ جذبہ ہے جس کی وجہ سے میں نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں مجھے اپنے گھر والوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بلند حوصلے اور سوچ کے ساتھ اس فیلڈ میں آئی ہوں اور اپنی محنت اور لگن کے بل بوتے پر اپنا نام بنانا چاہتی ہوں. میں مثبت کام کرنے کی خواہشمند ہوں اور اپنے کام سے پاکستان کا ایک اچھا فیس دنیا کے سامنے لاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کی شروعات ٹی وی کمرشلز، ڈرامہ اور برانڈ شوٹس سے کر رہی ہوں اور اپنے کام کے بل بوتے پر اپنی شناخت بنائوں گی۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 13:18:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :