بھنگڑا سٹارناصربیراج کے ’’ون مین شو‘‘نے نجی کالج فیسٹیول میں چارچاندلگادیئے

گلوکارکی مخصوص اندازمیں پرفارمنس ، ہال تالیاں بجانے پرمجبور،طلبہ وطالبات نے خوب انجوائے کیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:18

بھنگڑا سٹارناصربیراج کے ’’ون مین شو‘‘نے نجی کالج فیسٹیول میں چارچاندلگادیئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء)بھنگڑا سٹارناصربیراج کے ’’ون مین شو‘‘نے نجی کالج فیسٹیول میں چارچاندلگادیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہورکے مقامی کالج میں گزشتہ روزایک فیسٹیول کا انعقادکیا گیا جس میں بھنگڑا سٹارناصربیراج کو خصوصی طورپرمدعوکیا گیا،کالج فیسٹیول میں انتظامیہ ،اساتذہ ،طلبہ وطالبات سمیت بچوں کے والدین کی کثیرتعدادنے شرکت کی،اس کالج تقریب میں صوبائی وزیرمحمودالرشید بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے،تقریب میں بھنگڑا سٹارناصربیراج نے ’’ون مین شو‘‘کیا،جس سے طلبہ وطالبات واساتذہ خوب محظوظ ہوئے،ناصربیراج نے اپنے مخصوص اندازمیں پرفارمنس دے کر ہال کو تالیاں بجانے پرمجبورکردیا،طلبہ وطالبات نے خوب انجوائے کیا،ناصربیراج کے گیتوں پر جھومتے رہے،تقریب میں موجودصوبائی وزیرمحمودالرشیدنے ناصربیراج کی پرفارمنس کو خوب سراہا اور داددی۔

وقت اشاعت : 19/10/2019 - 13:18:19