اداکارہ صائم علی متعددفلموں میں اداکاری کرکے مصروف ترین اداکارائوں کی صف میں شامل ہوگئیں

ان دنوں بہت سی زیرتکمیل فلموں میں اداکاری کررہی ہیں سبھی فلمیں زبردست کامیابی حاصل کریں گی،اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:44

اداکارہ صائم علی متعددفلموں میں اداکاری کرکے مصروف ترین اداکارائوں کی صف میں شامل ہوگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائم علی ان دنوں متعددزیرتکمیل فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھا رہی ہیں،جن میں ’’مہربلو‘‘،’’پترغنڈے دا‘‘،’’عشق میراانمول‘‘سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں،زیادہ فلموں میں ایک ساتھ کام کرکے اداکارہ صائم علی مصروف ترین اداکارائوں کی صف میں شامل ہوگئی ہیں،ایک ملاقات میں صائم علی نے بتایا کہ وہ ان دنوں بہت سی زیرتکمیل فلموں میں اداکاری کررہی ہیں سبھی فلمیں زبردست کامیابی حاصل کریں گی،لیکن ان فلموں میں سے فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی کہانی روٹین کی فلموں سے کچھ منفردہے جس کو فلم بین ضرورسراہیں گے،انہوں نے کہا کہ فلم میں وہ گلوکارواداکارصفدرماہی کے ساتھ بطورہیروئن کام کررہی ہوں،اس فلم کی دیگرکاسٹ میں راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،شفقت چیمہ،اچھی خان،باسوچودھری،جہانگیرجانی،فیصل کھچی،جاویدچودھری،مقصودعالم ودیگرملٹی سٹارکاسٹ شامل ہے۔

(جاری ہے)

صائم علی نے کہا کہ امیدہے کہ فلم’’عشق میراانمول‘‘کی ریلیزسے روٹھے ہوئے فلم بین ضرورسینماگھروں کا رخ کریں گے۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 19:44:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :