ماہرہ خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:20

ماہرہ خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) معروف پاکستانی گلوکارہ ماہرہ خان کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہیں،رواں سال پیرس فیشن ویک میں جلوہ گر ہونے کے بعد ماہرہ خان نے اپنے لکس سے ہر کسی کا دل جیت لیا۔

(جاری ہے)

ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ہے اور یہ کسی بھی پاکستانی اداکاہ کے سب سے زیادہ فالورز ہیں ،اداکارہ ایمن خان اور سجل علی بھی اس دوڑ میں زیادہ پیچھے نہیں۔

ایمن خان کے اکانٹ کو اب تک 47 لاکھ سے زائد مداح فالو کرچکے ہیںجبکہ سجل علی کے اکانٹ کو 42 لاکھ مداح فالو کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 20:20:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :