شوبز سے وابستہ لوگوںکی زندگی شایددوسروں کی نسبت زیادہ مشکل ہوتی ہے ‘مہک نور

میرے خیال میں دوسروں کی خوشی کے لئے اپنی خوشیاں قربان کرنا ہی اصل زندگی ہے‘ انٹرویو میں گفتگو

اتوار 20 اکتوبر 2019 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) ناموراداکارہ مہک نورنے کہاہے کہ شوبز سے وابستہ لوگوںکی زندگی شایددوسروں کی نسبت زیادہ مشکل ہوتی ہے لیکن وہ اس کا برملااظہار نہیں کرتے، میرے خیال میں دوسروں کی خوشی کے لئے اپنی خوشیاں قربان کرنا ہی اصل زندگی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں مہک نورنے کہا کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ شدید بخار یا کام کرنے کا دل نہ چاہنے کے باوجود آپ کو اپنی کمٹمنٹ پوری کرنا ہوتی ہے اور اسٹیج پر جانا ہوتا ہے او ریہی صورتحال فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی ہوتی ہے ۔

فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن کیونکہ اس نے لوگوں کو تفریح کا سامان مہیا کرنا ہے اور اسے نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے چہرے پر خوشیاں دکھاناہوتی ہیں ۔ مہک نور نے کہا کہ عام لوگ شوبز کی چکاچوندکو دیکھ کرشاید یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کوئی دکھ اور تکلیف نہیںہوتی لیکن ہماری زندگی اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اکثر لوگ ہم سے اس بارے میں سوال کرتے ہیں لیکن جب انہیں حقیقت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے تو وہ داد دئیے بغیر نہی رہتے ۔
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 12:05:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :