بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہوں، سارا خان

آغا علی کے ساتھ شادی اور پھر علیحدگی کے فیصلے پر والدین نے ان کا بہت ساتھ دیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 12:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) ’محبت کے بندھن میں بندھی تو لگا کہ شاید میں نے جس کو چٴْنا ہے وہ ہی میرا ’مسٹر رائٹ‘ ہے لیکن وقت نے میرا فیصلہ غلط ثابت کر دیا اور شادی سے پہلے ہی ہمارے راستے جدا ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار معروف ڈرامہ آرٹسٹ ’سارا خان‘ نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔سارا خان نے کہا کہ اب وہ ارینج میرج کریں گی اور اس حوالے سے بہت جلد اپنے پرستاروں کو سرپرائز دینے والی ہیں۔

اداکارہ سارا خان نے آغا علی کے ساتھ رشتے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آغا علی کے ساتھ نہ منگنی ہوئی تھی اور نہ ہی شادی۔لیکن یہ سچ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، شادی کرنے والے تھے، لیکن پھر جو بھی ہوا سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس انسان نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا، میں اس کے لیول پر نہیں جانا چاہتی تھی، اس لیے راستے جدا کر لیے۔

میں تو خاندانی انسان سے شادی کرکے گھر بسا لوں گی، لیکن مجھے کھو کر آغا نے اپنا ہی نقصان کیا ہے۔سارا خان نے بتایا کہ آغا علی کے ساتھ شادی اور پھر علیحدگی کے فیصلے پر والدین نے ان کا بہت ساتھ دیا۔آغا علی کے ساتھ جب میں شادی کا فیصلہ کررہی تھی تب بھی میرے والدین نے سپورٹ کیا اور جب میں نے اس کی حرکتوں کی وجہ سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا تب بھی میرے والدین نے سپورٹ کیا۔ان کی سپورٹ کی وجہ سے مجھے آج تک محسوس نہیں ہوا کہ مجھے محبت میں مات ہوئی تھی۔’میں سمجھتی ہوں کہ والدین کو بیٹیوں کی تربیت اس انداز میں کرنی چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے خود کر سکیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2019 - 12:05:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :