لوگ اصل زندگی میں بھی شہوار سمجھتے ہیں، عدنان صدیقی

پیر 21 اکتوبر 2019 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ لوگ انہیں اصل زندگی میں بھی شہوار سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ میں شہوار کا کرنے کے لئے انہوں نے بہت سوچ بچار کی اور اسکردار کو ادا کرنے کے بعد شائقین کی طرف سے بہت فون موصول ہوئے ہیںاور لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اپنی اصل زندگی میں بھی ایسے ہیں۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے اپنے والد کے پہناوے سے متاثر تھے اور ان کی طرح کپڑے پہننا پسند کرتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/10/2019 - 10:50:14