فلم ’’دُرج‘‘ اور’’کاف کنگنا‘‘ کا باکس آفس ٹکرائو 25اکتوبر کو ہو گا

پیر 21 اکتوبر 2019 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم ’’دُرج‘‘ اور خلیل الرحمان قمر کی فلم’’کاف کنگنا‘‘ کا 25اکتوبر کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم ’’دُرج ‘‘ پر چند مناظر کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی،جنہیں اب کاٹنے کے بعد سنسر بورڈ نے اسے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے ،اب فلم ’’دُرج‘‘ کا فلم’’کاف کنگنا‘‘ کے ساتھ 25اکتوبر کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔ فلم’’کاف کنگنا‘‘ کی کاسٹ میں سمیع خان، ایشال فیاض، عائشہ عمر اور فضا علی شامل ہیں جبکہ فلم ’’دُرج‘‘ میں شمعون عباسی، ماہرہ خان اور نعمان خان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 21/10/2019 - 11:51:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :