پہلی بار یونیورسٹی کی ویلکم پارٹی میں گایا، گلوکار مصطفیٰ زاہد

پیر 21 اکتوبر 2019 13:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) گلوکار مصطفیٰ زاہد نے کہا ہے کہ پہلی بار گانا یونیورسٹی کی ویلکم پارٹی میں گایا اور سب نے بڑی تعریف کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ کبھی گلوکاری کی طرف آنے کا سوچا نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ویلکم پارٹی میں جب اساتذہ نے گانے کا کہا تو ’’بھیگی بھیگی راتوں میں ‘‘ گایا، اور پھرایک بینڈ کے ساتھ گانا’’یادیں ‘‘ گایا جو بہت مقبول ہوا، اس کے بعد انہیں15ہزار کے کنسرٹ ملنے شروع ہو گئے، پھر انہوں نے گانا’’تو پھر آئو‘‘ بنایا جس کی ریکارڈنگ کرنے سے بینڈ نے انکار کر دیا جس پر انہوںنے کہا کہ یہ گانا ان کی زندگی بدل دے گا، بعد میں انہوں نے یہ گانا خود ریکارڈ کروایا، اور پھر ایک دن مہیش بھٹ نے فون کر کے فلم کے گانے کے لیے پیش کش کی، جس پر انہوں نے مہیش بھٹ سے پوچھا کہ بھارت میں اتنے اچھے گلوکار ہونے کے باوجود پاکستانی گلوکاروں کو پیش کش کرنے کی کیا وجہ ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکار دل سے گاتے ہیں۔

لکھنے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ ساتویں کلاس میں امی کے کہنے پر ایک کہانی لکھی جو شائع ہوئی جس نے ان پر گہرا اثر ڈالا اور ان میں اعتماد پیدا ہوا۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 13:15:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :