صائمہ ریما سے اچھی اداکارہ ہیں، ریشم

پیر 21 اکتوبر 2019 20:53

صائمہ ریما سے اچھی اداکارہ ہیں، ریشم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) اداکارہ ریشم نے کہا ریما کی نسبت صائمہ اچھی اداکارہ ہیں۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ریمااداکارہ کی بجائے ایک اچھی ڈانسر ہیں، ان کاکوئی ایسا کردار یاد نہیںہے جسے دیکھ کر وہ متاثر ہوئی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فلم انڈسڑی کے زوال کے ذمہ دارسب اداکار ہیں اوران کو بھی اپنی کئی فلمیں کرنے پر افسوس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ٹی وی پر ہمیشہ کام کرنا چاہتی ہیں اور اس وقت ٹی وی پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔ محمود بھٹی سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وہ پاکستان نہیں رہنا چاہتے تھے اور وہ پاکستان چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔ شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ دھوکے سے ڈرتی ہیں اگر کوئی انسان سچا لگا تو وہ اس سے شادی کرلیں گی۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 20:53:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :