شاہدہ منی کشمیر کے معاملے پر عالمی حقوق کی تنظیموںپر برس پڑیں

پیر 21 اکتوبر 2019 21:27

شاہدہ منی کشمیر کے معاملے پر عالمی حقوق کی تنظیموںپر برس پڑیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) نامور اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی کشمیر کے معاملے پر عالمی حقوق کی تنظیموںپر برس پڑیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں شاہدہ منی نے کہا کہ عالمی حقوق کی علمبردار تنظیمیں پاکستان کی مخالفت میں تو چھوٹے سے چھوٹے ایشو کوپہاڑ بنا کر پیش کرتی ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں تقریبا تین ماہ سے جاری کرفیو او رمظالم ان کی آنکھوں سے اوجھل ہیں ۔ کشمیر آتش فشاں کی صورت اختیار کر رہا ہے اور اگر عالمی دنیا نے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش نہ کی تواس کے پھٹنے صرف خطے کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا ۔

وقت اشاعت : 21/10/2019 - 21:27:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :