سینئر اداکارانجم حبیبی کی ریڈیو کے ساتھ ٹی وی مصروفیات میں بھی زبردست اضافہ

منگل 22 اکتوبر 2019 14:19

سینئر اداکارانجم حبیبی کی ریڈیو کے ساتھ ٹی وی مصروفیات میں بھی زبردست اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) سینئر اداکارانجم حبیبی کی ریڈیو کے ساتھ ٹی وی مصروفیات میں بھی زبردست اضافہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی وی کے سینئر اداکار انجم حبیبی آج کل تین ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جن میں ان کی ایک ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا‘‘نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہوچکی ہے جس کی چھٹی قسط اتوار کے روز پیش کی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ وہ پی ٹی وی ہوم کے ڈرامہ سوپ ’’دودھ کا دھلا ‘‘اورکراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل ’’صباحت‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ۔علاوہ ازیں وہ ریڈیو پاکستان میں صداکاری میں بھی مصروف ہیں ۔

وقت اشاعت : 22/10/2019 - 14:19:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :