عدیل ہاشمی کوچیئرمین سینسر بورڈ بنانے پر فلمی حلقوں کی تنقید

منگل 22 اکتوبر 2019 14:19

عدیل ہاشمی کوچیئرمین سینسر بورڈ بنانے پر فلمی حلقوں کی تنقید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) عدیل ہاشمی کوچیئرمین سینسر بورڈ بنانے پر فلمی حلقوں کی تنقید ،سینئر ز کو نظر انداز کرکے جونیئر اداکار کو سینسر بورڈ کا چیئرمین بنانا میرٹ کی خلاف ورزی ہے ۔ فلمی حلقوں کاکہنا ہے کہ ایک طرف تو حکومت میرٹ کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب صرف منظورنظر لوگوں کو نوازا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ غلام محی الدین ، مصطفی قریشی ،عرفان کھوسٹ اورقوی خان جیسے سینئر لوگوں کی موجودگی کے باوجود ایک جونیئر اداکار کو اس اہم عہدے پر فائز کرنا ناقابل قبول ہے ۔ اس حوالے سے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔ یادرہے کہ اس سے قبل عدیل ہاشمی کی خالہ منزہ ہاشمی کو بھی الحمراء آرٹ کونسل کی چیئرپرسن تعینات کیا جاچکا ہے۔

وقت اشاعت : 22/10/2019 - 14:19:22

Rlated Stars :