معاشرے کی اصلاح میں فنکار اپنا بھرپورکرداراداکررہے ہیں، مسیح اللہ جام پوری

منگل 22 اکتوبر 2019 16:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ملک کے معروف ٹی وی اور اسٹیج ڈرامہ آرٹسٹ و فنکار آغا ماجد نے کہا ہے کہ ڈرامہ ’’سر تال‘‘ ملتان آرٹس کونسل کی عمدہ پیشکش ہے۔انہوں نے یہ بات ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 4 روزہ فیملی ڈرامہ’’سر تال‘‘ کے پہلے روز کے شو کے اختتام پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں فنکار طبقہ اہم حیثیت کا حامل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

معروف صحافی مسیح اللہ جام پوری نے کہا کہ ڈراموںکے ذریعے معاشرے کی اصلاح میں فنکاراپنا بھرپورکرداراداکررہے ہیںاوراس ڈرامہ میں حقیقت نگاری کے پہلو کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ نمایاں کیا گیا ہے۔معروف سنگر سجاد ملک نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔معروف شاعر اشعر احسن کامران نے کہا کہ فنکار ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں ان کی عزت کرنی چاہیے۔معروف ڈرامہ نگاراور ڈائریکٹر طارق جاوا نے کہا کہ ملتان آرٹس کونسل نے فیملی ڈراموں کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 16:56:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :