سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا شوق ہے‘ نہ ہی وہاں کے معاملات کو سمجھتی ہوں‘صلہ حسین

پیر 4 مارچ 2013 13:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 4مارچ 2013ء) اداکارہ صلہ حسین نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا شوق ہے اور نہ ہی وہاں کے معاملات کو سمجھتی ہوں‘ خود کو فلموں اور ٹی وی تک محدود رکھوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ صلہ حسین نے کہا کہ مجھ سے کچھ عرصہ قبل اسٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسرز نے رابطے کئے ہیں لیکن میں نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فلموں اور ٹی وی کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں مجھے کبھی بھی اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا شوق پیدا ہوا اور نہ ہی میں مستقبل میں اسٹیج ڈراموں میں کام کروں گی کیونکہ جس کام کا تجربہ نہ ہو وہاں پر ٹائم ضائع نہیں کرنا چاہئے۔

وقت اشاعت : 04/03/2013 - 13:51:54

Rlated Stars :