نادیہ حسین نے اپنے بارے منفی کمنٹس کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) اداکارو ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کے بارے میں منفی کمنٹس بھی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹاگرام پر کہا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ جب کوئی کسی کے بارے میں منفی رائے دیتا ہے تو دراصل وہ کہیں نہ کہیں آپ سے پیار کرتا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کے بارے میں منفی رائے کا بھی اظہار کریں، نادیہ حسین اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کامیابی کے ساتھ اپنا کاروبار بھی چلا رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 23/10/2019 - 11:05:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :