زبردستی بوسہ دینے کی ویڈیو شیئر کرنے پر بھارتی شو تنقید کی زد میں

گلوکار نے شو کی جج نیہا ککڑ کو زبردستی بوسہ دے کر ان کے گلے لگ گیا، نیہا شرمندہ ہوگئیں

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:06

زبردستی بوسہ دینے کی ویڈیو شیئر کرنے پر بھارتی شو تنقید کی زد میں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا شمار بولی وڈ کی بہترین گلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو کئی کامیاب گانوں پر پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ کئی بڑے شوز کی جج بھی بنتی آرہی ہیں۔ایسا ہی ایک شو انڈین آئڈل ہے، جہاں نئے گلوکاروں کے لیے مقابلہ رکھا جاتا، یہ میوزیکل شو بھارت میں بیحد مقبول ہے اور ہر شہر سے ابھرتے ہوئے گلوکار اس مقابلے میں حصہ لیتے۔

تاہم کئی دنوں سے اس شو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ہے۔بھارتی چینل سونی ٹی وی نے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس شو کا ایک ٹیزر ریلیز کیا، جس میں مقابلے میں حصہ لینے والے گلوکاروں کو پرفارم کرتے دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

البتہ اس ٹیزر کے آخر میں ایک گلوکار نے شو کی جج نیہا ککڑ کو زبردستی بوسہ دے کر ان کے گلے لگ گیا، جس کے بعد نیہا شرمندہ ہوگئیں جبکہ شو میں موجود باقی تمام ججز گلوکار ویشال دھدلانی، انو ملک اور ادتیہ نرائن اس موقع پر حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ انڈین آئڈل 11 شو کے دوران ایک گلوکار نے اسٹیج پر نیہا ککڑ کو تحفہ دے کر شادی کی پیشکش کردی۔نیہا ککڑ نے گلوکار کا تحفہ قبول کرتے ہوئے آگے بڑھ کر اسے گلے لگانا چاہا، جس کے بعد گلوکار نے نیہا سے اجازت لیے بغیر ان کے گال پر زبردستی بوسہ دیدیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر اسٹیج پر موجود ادیتہ نرائن نے اس گلوکار کو روکنے کی کوشش بھی کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شو پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 12:06:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :