اداکارہ زارا اکبر کانوازشریف کی طبیعت کی ناسازی پر تشویش کا اظہار

نوازشریف کی بیماری پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے ،حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ‘اداکارہ کی گفتگو

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:51

اداکارہ زارا اکبر کانوازشریف کی طبیعت کی ناسازی پر تشویش کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) اداکارہ زارا اکبر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی طبیعت ناساز ہونے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ان کے جو بنیادی حقوق ہیں ان سے ان کو محروم نہ کیاجائے ۔

(جاری ہے)

لندن میں مقیم اداکارہ زارااکبر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف پر جو بھی مقدمات ہیں ان کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے مگر ان کو صحت کے حوالے سے جو بھی مسائل درپیش ہیں اس حوالے سے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اوران کو جس طرح میڈیکل سہولیات درکار ہیں وہ ہر صورت ان کو مہیاکرنی چاہیے یہ ان کا بنیادی حق ہے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی بیماری پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔

وقت اشاعت : 23/10/2019 - 13:51:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :