سجل علی کی بہن ہونے کی وجہ سے مشکل کا سامنا رہا ، صبور علی

جمعرات 24 اکتوبر 2019 11:17

سجل علی کی بہن ہونے کی وجہ سے مشکل کا سامنا رہا ، صبور علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) اداکار صبور علی نے کہا ہے کہ سجل علی کی بہن ہونے سے مشکل ہوئی کیونکہ لوگ شروع میں ہی بہت سی توقعات وابستہ کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے ہی شرمیلی رہی ہیں اور اداکاری اپنی امی کے کہنے پر شروع کی، جہاں تک سجل علی کی بات ہے وہ شروع سے ہی شوخ و چنچل قسم کی لڑکی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکار عمران عباس انہیں بہت پسند ہیں اوروہ چاہتی ہیں کہ ان کے ساتھ مزید کام کریں۔

وقت اشاعت : 24/10/2019 - 11:17:28

Rlated Stars :