جرار رضوی نے فلمی نام دیا ، اب اصل نام سے زیادہ اس سے محبت ہے ‘ میرا

دس سال کی عمر میں پہلا کمرشل کیا ، جرار رضوی نے اپنی فلم ’’ کانٹا‘‘ کے لئے میرا چنائو کیا ‘ انٹرویو میں گفتگو

جمعہ 25 اکتوبر 2019 11:52

جرار رضوی نے فلمی نام دیا ، اب اصل نام سے زیادہ اس سے محبت ہے ‘ میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ میرا اصل نام ارتضیٰ رباب ہے لیکن جرار رضوی نے میرا فلمی نام میرا رکھا اورمجھے اب اس نام سے زیادہ محبت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے دس سال کی عمر میں پہلا ٹی وی کمرشل کیا تھا جس کے کچھ عرصے بعد پروڈیوسر اورر ہدایتکار جرار رضوی نے مجھے فلم ’’کانٹا‘‘میںکاسٹ کر لیا تھا۔

جرار رضوی میری والدہ کے بھائی بنے ہوئے تھے اور انہوںنے اصرار کر کے مجھے اپنی فلم میں مرکزی کردار کیلئے چنا او ر یہیں سے میرے کیرئیر کا آغاز ہو گیا ۔انہوںنے کہا کہ میں نے اپنے بے پناہ کامیابیان سمیٹی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں زندگی میں ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں اور میری یہ خواہش ابھی ادھوری ہے ۔
وقت اشاعت : 25/10/2019 - 11:52:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :