پاکستانی فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے نت نئے رجحانات سامنے آنے لگے

جویریہ سعود نے بھی یوٹیوب چینل کی دنیا میں قدم رکھ لیا،اس کے ذریعے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کے کئی پہلوئوں کے بارے میں بتائینگی

جمعہ 25 اکتوبر 2019 11:52

پاکستانی فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے نت نئے رجحانات سامنے آنے لگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء) پاکستانی فنکاروں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے نت نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں،ساتھی اداکاروں کی طرح اداکارہ جویریہ سعود نے بھی یوٹیوب چینل کی دنیا میں قدم رکھ لیا۔اداکارہ جویریہ سعود نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا جس پر انہوں نے چند پروموز اور ویڈیوز بھی اپنے مداحوں سے شیئر کیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ اس چینل کے ذریعے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کے کئی پہلوئوں کے بارے میں بتائیں گی۔

(جاری ہے)

جویریہ نے اپنے چینل پر شیئر کی گئی ایک نئی ویڈیو ’’ہوم سوئٹ ہوم‘‘کی پہلی قسط میں اپنے نئے عالی شان عالیشان گھر کا دورہ کرادیا۔اداکارہ کے مطابق وہ اور ان کے شوہر سالوں سے اس گھر کا خواب دیکھ رہے تھے جسے مکمل ہونے میں کئی سال لگے۔

انہوں نے اپنے گھر کا ایک ایک کونا دکھاتے ہوئے بتایا کہ گھر میں موجود زیادہ تر سامان وہ دبئی سے لائے ہیں۔جویریہ سعود کا یہ شاندار بنگلہ کراچی میں تعمیر ہوا ہے، جہاں وہ ان کے شوہر اور دونوں بچے زندگی گزار رہے ہیں۔جویریہ نے کہا کہ انہوں نے گھر کے ڈیزائن کے لیے سعود کو صرف انٹرنیٹ سے ڈیزائنز نکال کر دئیے جبکہ باقی تمام کام سعود نے خود کیا۔
وقت اشاعت : 25/10/2019 - 11:52:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :