میری فلم موضوع اور پروڈکشن کے اعتبار سے لالی وڈ کی ایک منفرد ہوگی ، زیبا بختیار

بدھ 6 مارچ 2013 14:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مارچ 2013ء ) اداکارہ، پروڈیوسر و ہدایتکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ میری فلم موضوع اور پروڈکشن کے اعتبار سے لالی وڈ کی ایک منفرد ہوگی کیونکہ ہم نے اس پر کافی محنت کی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں زیبا بختیار نے کہا کہ میری فلم سیدھی سادھی لو اسٹوری نہیں بلکہ اس میں ایکشن، رومانس اور تھرل تینوں دیکھنے کو ملے گا۔

میرے بیٹے اذان فلم کی موسیقی دینے کے ساتھ بطور اداکار کام بھی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس نے ایک منجھے ہوئے اداکار کی طرح کام عکسبند کروا کر مجھ سمیت پوری ٹیم کو حیران کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی تیزی کے ساتھ مکمل کی جا رہی ہے جس میں اداکار شان اور ایمان علی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم \'\'بابو\'\' کے تلخ تجربے سے بہت کچھ سیکھا اور اسی کو سامنے رکھتے ہوئے اس فلم کی پلاننگ کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب سنگیتا اور شمیم آراء جیسی ڈائریکٹرز نے ایکشن فلمیں بنائیں تو میں کیوں نہیں بنا سکتی۔ فلم کے گانے پاکستانی گلوکاروں کے علاوہ چند ایک بھارتی سنگرز کی آواز میں بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ فلمی حلقوں میں زیبا بختیار کی پروڈیوسر و ہدایتکارہ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 06/03/2013 - 14:11:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :