ْکیریئر کے ابتداء میں سمجھتا تھا میں بدصورت ہوں، اِس لئے اداکاری نہیں کرسکتا، شاہ رٴْخ خان

جوہی چاولہ نے حوصلہ دیا ، اداکاری نہ چھوڑو، اس وقت اداکاری چھوڑ دیتا تو آج بالی ووڈ کا بادشاہ نہ ہوتا، انٹرویو

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 11:55

ْکیریئر کے ابتداء میں سمجھتا تھا میں بدصورت ہوں، اِس لئے اداکاری نہیں کرسکتا، شاہ رٴْخ خان
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) بھارتی اداکار و پروڈیوسر شاہ رٴْخ خان نے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتداء میں سمجھتا تھا کہ میں بدصورت نظر آتا ہوں اس لئے اداکاری نہیں کر سکتا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رٴْخ خان نے اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اپنی دوسری فلم ’راجو بن گیا جینٹلمین‘ میں سکرین پر خود کودیکھا تو اٴْس وقت احساس ہوا تھا کہ وہ بدصورت ہیں، اٴْن کے بال بہت خراب ہیں، اٴْن کو اداکاری نہیں کرنی چاہئے، وہ نانا پاٹیکر، امریتا سنگھ اور جوہی چاولہ جیسے بڑے فن کاروں کے ساتھ کام نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’میری ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ نے مجھے حوصلہ دیا اور سمجھایا کہ تم اداکاری نہیں چھوڑو، انہوں نے میرے اس بڑے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا تھا‘۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ ’اگر میں اٴْس وقت اداکاری چھوڑ دیتا تو آج میں بالی ووڈ کا بادشاہ نہیں ہوتا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا تعلق ایک مِڈل کلاس فیملی سے تھا اور میں ایک یتیم لڑکا تھا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایک دن فلم اسٹار بن جاؤں گا اور دٴْنیا بھر سے مجھے اتنا پیار ملے گا، میرے لئے اب بھی یقین کرنا مشکل ہے کہ میں ایک سٹار ہوں اور کبھی کبھی مجھے ایک سٹار کی طرح برتاؤ بھی کرنا پڑتا ہے جو بالکل بھی دلچسپ نہیں ہے لیکن مجھے اپنے کام سے بہت پیار ہے۔

وقت اشاعت : 26/10/2019 - 11:55:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :