06ء میں ایک لڑکی کی شادی پر ڈانس سے کیریئر کا آغاز کیا، نہیں جانتا تھا وہ شادی احسن خان کی ہے، اداکار گوہر رشید

کبھی شوبز میں آنے کا نہیں سوچا تھا لیکن یہ پھر کیریئر کا حصہ بن گیا، انڈسٹری میں لوگ پیسے کمانے آتے ہیں، بہت کم لوگ اپنے کام کو بہتر کرنے آتے ہیں، انٹرویو

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 12:09

06ء میں ایک لڑکی کی شادی پر ڈانس سے کیریئر کا آغاز کیا، نہیں جانتا تھا وہ شادی احسن خان کی ہے، اداکار گوہر رشید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) معروف پاکستانی اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک لڑکی کی شادی میں جاکر ڈانس کر کے کیا تھا، نہیں جانتا تھا کہ اس لڑکی کی شادی احسن خان سے ہو رہی ہے، کبھی شوبز میں آنے کا نہیں سوچا تھا پھر یہ کیریئر کا حصہ بن گیا ۔ نجی ٹی وی کے شو میں احسن خان سے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے اداکار گوہر رشید نے کہا کہ میں نے 2006ء میں ایک لڑکی کی شادی میں جا کر ڈانس کیا تھا میں نہیں جانتا تھا کہ اس لڑکی کی شادی اداکار احسن خان سے ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی شوبز میں آنے کا نہیں سوچا تھا لیکن یہ پھر کیریئر کا حصہ بن گیا۔ اس موقع پر احسن خان نے کہا کہ بس وہی گوہر کا اوڈیشن تھا، وہ سب سے بہترین ڈانسر تھے۔احسن خان نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ اس لئے آتے ہیں کہ انہیں ہیرو یا ہیروئن بن کر مقبول ہونا ہے، لیکن گوہر ایک ایسا اداکار ہے جو انڈسٹری میں صرف کام کیلئے آیا ہے۔ اس موقع پر اداکار گوہر نے کہا کہ یہ ہے تو مایوس کن بات کہ زیادہ تر لوگ انڈسٹری میں اس لئے آتے ہیں کہ انہیں مقبولیت ملے یا وہ پیسے کمائیں، مگر بہت کم ہیں جو اپنے کام کو بہتر کرنے آتے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/10/2019 - 12:09:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :