کیریئر کے ابتدا میں سمجھتا تھا میں بدصورت ہوں، اِس لئے اداکاری نہیں کرسکتا، شاہ رخ خان

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 21:42

کیریئر کے ابتدا میں سمجھتا تھا میں بدصورت ہوں، اِس لئے اداکاری نہیں کرسکتا، شاہ رخ خان
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2019ء) بھارتی اداکار و پروڈیوسر شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتدا میں سمجھتا تھا کہ میں بدصورت نظر آتا ہوں اس لئے اداکاری نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اپنی دوسری فلم راجو بن گیا جینٹلمین میں سکرین پر خود کودیکھا تو اس وقت احساس ہوا تھا کہ وہ بدصورت ہیں، ان کے بال بہت خراب ہیں، ان کو اداکاری نہیں کرنی چاہئے، وہ نانا پاٹیکر، امریتا سنگھ اور جوہی چاولہ جیسے بڑے فن کاروں کے ساتھ کام نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ نے مجھے حوصلہ دیا اور سمجھایا کہ تم اداکاری نہیں چھوڑو، انہوں نے میرے اس بڑے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
وقت اشاعت : 26/10/2019 - 21:42:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :