شروع میں بہت مشکلات دیکھیں، فاقے تک کیے، محسن گیلانی

جمعرات 31 اکتوبر 2019 13:11

شروع میں بہت مشکلات دیکھیں، فاقے تک کیے، محسن گیلانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2019ء) اداکار محسن گیلانی نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو ملتان سے کیا،گھر والے اداکاری کرنے پر ان سے ناراض تھے جس کی وجہ سے وہ 10سال تک اپنی نانی کے گھر رہے، نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ لاہور آئے تو انہیںاکثر فاقے کرنے پڑے لیکن انہیں امید تھی کہ اچھا وقت بھی آئے گا کیونکہ اگر وہ اپنے والدین کو بتاتے تو انہیں لگتا کہ وہ ہار گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب بھی انہیں اچھا سکرپٹ ملا کام کیا۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں فارغ اوقات دوستوں کے ساتھ گزارتا ہوں، اور دوست انہیں یاروں کا یار کہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک اسد ملک سے بڑا سیاستدان کوئی نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 31/10/2019 - 13:11:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :