جولی ایل ایل بی“کے رومانٹک سانگ کی وڈیو جاری کردی

اتوار 10 مارچ 2013 13:39

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10مارچ۔ 2013ء)منا بھائی ایم بی بی ایس کے سرکٹ اور ڈاکٹر استھانہ ایک بار پھر بالی ووڈ میں ساتھ دھمال مچانے کے لیے تیار ہیں اورانکی آنے والی فلم \"جولی ایل ایل بی\"کے نئے رومانٹک گانے\"اجنبی بن جائے\"کی وڈیوجاری کردی ہے۔اجنبی بن جائے کے بولوں پر مبنی اس رومانٹک سونگ کومعروف پلے بیک سنگر موہت چوہان اور شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی موسیقی کرسنا نے دی ہے۔

(جاری ہے)

رائٹر وہدایتکار سبھاش کپور کی اس کامیڈی ڈرامہ فلم جولی ایل ایل بی میں ارشد وارثی اور بومن ایرانی کے ساتھ امریتا راوٴاہم کردار ادا کررہی ہیں۔فلم کی کہانی بھارت کے قانونی نظام کے گرد گھومتی ہے جہاں سماج میں اپنی منفرد پہچان بنانے کا متمنی وکیل جدیش تیاگی عرف جولی(ارشد وارثی)اپنے آئیڈیل بومن ایرانی کے مدِ مقابل ایک کیس لڑنے کے لیے ہائر کیا جاتا ہے۔فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے تحت یہ کامیڈی ڈرامہ فلم 15مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
وقت اشاعت : 10/03/2013 - 13:39:48

Rlated Stars :